Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس اسرائیل سے کسی قسم کی ڈیل کو مسترد کرتی ہے: صلاح بردویل

dr-salah-al-bardawil اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیل سے کسی ڈیل میں شریک ہونے کو مسترد کر دیا ہے- حماس کے پارلیمانی گروپ کے ترجمان ڈاکٹر صلاح بردویل نے کہاکہ اسرائیل فلسطینی اختلافات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی گیم کررہاہے – حماس اوسلو معاہدے سے لے کر اب تک اسرائیل سے کسی بھی قسم کی ڈیل کو مسترد کرتی ہے- صلاح بردویل نے عرب اخبار ’’فلسطین‘‘کو انٹرویو میں کہاکہ اسرائیل 15سال سے مذاکرات کے نام پر فلسطینی رہنماؤں سے کھیل رہا ہے- اس نے اب تک فلسطینیوں کو کوئی حق نہیں دیا- میرا خیال نہیں کہ مستقبل میں بھی اسرائیلی رہنمافلسطینیوں کو کوئی حق دیں گے- صدارتی انتخابات میں محمود عباس کے حصہ نہ لینے کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ محمود عباس کا ذاتی معاملہ ہے- ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں – ہماری دلچسپی اسرائیل سے بے فائدہ مذاکرات کو روکناہے جوکہ اچھی بات ہے – صلاح بردویل نے مزید کہا کہ فلسطینی انتخابات کا انعقاد قومی اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں- قومی اتفاق رائے کے بغیر انتخابات کے انعقاد سے فلسطینی تقسیم میں اضافہ ہوگا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan