Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جہاز کے زخمی کپتان نے اسرائیل میں علاج کرانے سے انکار کردیا

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla12

غزہ کے لیے امدادی قافلے میں شامل جہاز”8000″ کے کپتان کے اسرائیلی بحریہ سے زخمی ہونے کے بعد اسرائیل میں علاج کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ جہاز کے کپتان آج صبح اس وقت زخمی ہوئے جب وہ امدادی سامان کی کھیپ لے کر غزہ جا رہے تھے کی صہیونی فوج نے اس پر فائرنگ کر دی. جس سے کم ازکم دس افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
یورپی مہم کے مطابق امدادی قافلےمیں شامل جہاز”8000″ کے یونانی شہریت رکھنے والے زخمی کپتان نے اسرائیل میں علاج کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شدید زخمی ہونے کے باوجود اسرائیل میں اپنا علاج نہیں کرائیں گے. اپنے ملک میں واپس آکر علاج کرائیں گے۔
مہم کے مطابق بحری جہاز” 8000″ میں امدادی سامان کے علاوہ قافلے کے ہمراہ آنے والے عالمی میڈیا کے اداروں کے اہلکار صحافی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے سوار تھے۔ ان میں الجزیرہ، ریڈیو میڈیا، سکائی نیوز، ویب ٹی وی، ایکس ایس ٹی وی، یونان کے ایھتنز اخبار کی ٹیم، چیکی ٹی وی، چیک ایٹس آر، انفوپال، بلغاری ٹی وی کی ٹیم کے علاوہ ترکی روس اور دیگر ممالک کے صحافیوں کی بڑی تعداد سوار تھی۔
اسرائیلی فوج نے سمندر میں بین الاقوامی حدود میں داخل ہوکر جہاز پرفائرنگ کی اور زہریلی آنسوگیس استعمال کی، جس کے بعد جہاز کے عملے کو یرغمال بنا لیا گیا. اطلاعات کے مطابق یرغمالی عملے کو اشدود بندرگاہ کی طرف لے جایا گیا ہے،جبکہ امدادی جہاز کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan