Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنا غیر قانونی، تناؤ میں اضافہ ہو گا

palestine_foundation_pakistan_ban-ki-moon-the-un-secretary-general10

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصبے میں 22فلسطینی گھروں کو منہدم کرنے کے قابض اسرائیلی احکامات کی تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر مفید اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ایک پریس بیان میں با ن کی مون نے اسرائیلی میونسپلٹی کے فیصلے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہاں پر رہائش پزیر فلسطینیوں کی خواہشات اور عالمی قوانین کے سراسر خلاف ہے۔ بانکی مون نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل ایسے اشتعال انگیز اقدامات اٹھانے سے گریز کرے ،جن کے نتیجے میں شہر میں مزید تناؤ بڑھنے کا امکان پیدا ہو۔ انہوں نے کہا اس وقت جب کہ اعتماد بڑھانے کی ضروت ہے ایسے میں اس طرح کے اقدامات نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے اسرائیلی میونسپل انتظامیہ نے منگل کو مشرقی بیت المقدس سلوان میں 22فلسطینیوں کے مکانات منہدم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan