Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بیت المقدس میں مکانات مسماری پر شام اور اردن کی شدید مذمت

palestine_foundation_pakistan_abdullah-ii-jordanian-king-bashar-assad-syrian-president1

اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی علاقوں “سلوان” اور “بستان” میں فلسطینیوں کے مکانات گرائے جانے پر اردن اور شام نے شدید مذمت کرتے ہوئے غیر قانونی مکانات مسماری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعرات کے روز شامی صدر بشارالاسد نے عمان میں شاہی محل میں اردنی بادشاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی، مختصر وقت کے لیے ہونے والی اس ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ شامی صدر اور اردنی بادشاہ نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کی امدادی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کرنے ، بیت المقدس میں غیر قانونی یہودی آباد کاری اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات گرائے جانے کی شدید مذمت کی۔
ملاقات کے بعد عمان کے شاہی محل کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں راہنماؤں نے بیت المقدس میں حال ہی میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے ملکیتی 22 مکانات کی مسماری پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے بستان اور سلوان کے مقامات پر درجنوں مکانات کی مسماری اسرائیل کا ظالمانہ فیصلہ ہے، اسرائیل کے اس اقدام کا مقصد مقدس شہر کو فلسطینیوں کے وجود سے خالی کرتے ہوئے یہودی آباد کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کے فلسطین میں جاری جارحانہ اقدامات خطے میں امن کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ خطے میں امن استحکام کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل جارحیت کا سلسلہ ترک کرتے ہوئے بیت المقدس میں یہودیت کے فروغ کو بند کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan