Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایرانی اور لبنانی امدادی قافلہ، خشکی و سمندری راستے سے غزہ کی طرف روانہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy13

ایرانی ریڈ کریسنٹ (آئی آر سی) غزہ کے بچوں کیلئے ایک امدادی جہاز جس میں 1100ٹن ریلیف اشیاء ہونگی روانہ کرے گی،ریلیف اشیاء میں ، ادویات،غذائی اجناس ،بچوں کیلئے کپڑے اور کھلونے شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی آر سی کے ایک اہلکارعبد الرعوف زادہ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امدادی قافلہ ایرانی بندر گاہ بندر عباس سے اتوار کو روانہ ہو گا اور غزہ ساحل تک پہنچنے میں اسے چودہ دن لگیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاز میں امدادی اشیاء کے ساتھ صرف دس افراد جائیں گے جن میں 5 صحافی اور5 رضاکار ہونگے۔ اسی دوران السنہ سکالرس لیگ نے اپنے ایک اجلاس میں جس کی صدارت ڈاکٹر صفوت حجائی نے کی ،فیصلہ لیا ہے کہ وہ محصورین غزہ کیلئے علماء کی قیادت میں ایک امدادی جہاز روانہ کریں گے ،اور یہ جہاز جولائی کے وسط میں کسی یورپی ملک سے روانہ ہو گا۔ اسی مناسبت سے اردن کی “لائف لائن کمیٹی “نے اخبارات کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک امدادی کاروان غزہ بھیجنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔یہ کاروان 12جولائی کو عمان سے روانہ ہو گا اور مصر کے جزیرہ سینا سے گزر کر رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہو گا۔امدادی سامان میں طبی سامان،ادویات ،بچوں کیلئے خشک دودھ اور دیگر ریلیف اجناس ہونگی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan