Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ میں بجلی کا شارٹ فال 50 فیصد ہو گیا

palestine_foundation_pakistan_gaza-children6

فلسطینی حکومت کے زیرانتظام ” توانائی و قدرتی وسائل اتھارٹی” نے غزہ کی پٹی میں بجلی کی قلت اور شارٹ فال میں اضافے کا ذمہ دار مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ رام اللہ سے ایندھن کی فراہمی بند ہونے کے باعث غزہ کی پٹی میں بجلی کے شارٹ فال میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ غزہ میں توانائی اتھارٹی کی جانب سے منگل کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کی جانب سے قدرتی گیس، قدرتی تیل اور دیگر مختلف اقسام کے ایندھن کی ترسیل رکنے کے باعث شہر میں تمام پاور اسٹیشن بند ہو چکے ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت غزہ میں ایندھن کی طلب 3300 سلینڈر ہے جبکہ اس میں سے صرف 730 سلینڈر گیس اور ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔ توانائی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کو ایندھن کی فراہمی میں تعطل کا سلسلہ بدستور برقرار رہا تو اس سے نہ صرف عام شہریوں کی زندگی متاثر ہو گی بلکہ ہسپتالوں اور دیگر ایمر جنسی سروسز کا کام بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔ جس سے شہر میں ایک نیا انسانی بحران پیدا ہو گا۔ توانائی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رام اللہ میں فتح کی وزارت مالیات کی جانب سے نجی کمپنیوں کو بھی صنعتی ڈیزل کو غزہ لانے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور نہ ہی حکومت کی جانب سے پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی پاسداری کی جا رہی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے قدرتی گیس اور تیل کی فراہمی کا روکنا غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دینےکے مترادف ہے۔ توانائی اتھارٹی نے فلسطینی اتھارٹی چیئرمین توانائی بورڈ عمرکتانہ کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ غزہ کو ایندھن کی ترسیل واجبات عدم ادائیگی کے باعث روکی گئی ہے۔ غزہ کی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے عدم ادائیگی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں بجلی کے شعبے میں کسی قسم کے واجبات باقی نہیں، شہریوں نے اپنے ذمہ تمام بل ادا کر دیے ہیں جبکہ غزہ کی توانائی اتھارٹی کی طرف سے بھی نہ صرف واجبات ادا کر دیے گئے ہیں بلکہ اضافی رقم بھی فراہم کی گئی ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan