Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“انتہا پسند یہودی تنظیمیں مسجد اقصیٰ پر اجتماعی حملےکی منصوبہ بندی کر رہی ہیں”

palestine_foundation_pakistan_jewish-judaization-ad

مسجد اقصیٰ کی تعمیرومرمت کے ذمہ دار ادارے”اقصیٰ فاٶنڈیشن” نے خبردار کیا ہے کہ یہودیوں کی انتہا پسند تنظیمیں مشترکہ طور پر مسجداقصی پر حملے اور قبلہ اول کو شہید کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں. فاٶنڈیشن کا کہنا ہے کہ انتہا پسند صہیونی تنظیموں کی جانب سے باقاعدہ منظم انداز میں یہودیوں کو بیت المقدس میں جمع ہونے اور مسجد اقصیٰ پر حملوں کی مہمات چلائی جا رہی ہیں،اقصیٰ فاٶنڈیشن کی جانب سے پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس سے جاری ایک تازہ میں بیان میں کہا گیا ہےکہ یہودی تنظیمیں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں “دورشی تیسون ـ مریدو صہیون” کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کر رہی ہیں. کانفرنس میں شرکت کے لیے فلسطین بھر میں موجود انتہا پسند یہودیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے شرکت کرنےکی دعوت دی جا رہی ہے.بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی تنظیمیں دانستہ طور پر کانفرنس کے لیے حساس ترین مقام پر تقریب منعقد کر رہی ہیں تاکہ انتہا پسند یہودیوں کو مسجد اقصیٰ کے احاطے میں جمع کر کے قبلہ اول پر اجتماعی حملہ کیا جا سکے. اقصیٰ فاٶنڈیشن کے مطابق انتہا پسند یہودی تنظیموں کی جانب سے انٹرنیٹ پر شروع کی گئی مہم نے واضح طورپر کہا گیا ہے کہ منگل کی شام منعقد کی جانے والی کانفرنس کا مقصد مسجد اقصیٰ پر اجتماعی حملے کے لیے میکینزم تیار کرنا ہے. فاٶنڈیشن کا کہنا ہے مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی دست برد سے محفوظ رکھنے کے لیے فلسطینی شہریوں کا ہمہ وقت موجود رہنا ضروری ہے. بیان میں القدس اور مقبوضہ فلسطین کے تمام فلسطینیوں سے اپیل کی گئی کہ وہ یہودیوں کی ناپاک سازشوں کا مقابلہ کرنے کےلیے مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنائے تاکہ صہیونی انتہا پسندوں کو قبلہ اول پر حملے کا موقع ہاتھ نہ آئے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan