Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا باب بند ہو چکا: حماس

palestine_foundation_pakistan_gilad-shalit-israeli-soldier-was-captured-in-a-cross-border-operation-by-palestinian-fighters-in-2006-8

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کےراہ نما ڈاکٹر اسامہ المزینی نے کہا ہے کہ جرمنی کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کے بعد اب گیلاد شالیت کی رہائی کا باب بند ہو چکا ہے. اسرائیل نے حماس کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے لیے اسیران کے ناموں کی فہرست کو تسلیم کرنے کے بعد خود ہی معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا تھا، معاہدے میں ناکامی کی ذمہ داری حماس پرعائد نہیں ہوتی بلکہ اس کا اصل قصور وار اسرائیل ہے. ایک عربی اخبار”الرسالہ” کو انٹرویو میں ڈاکٹر المزینی کا کہنا تھا کہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کر کے خود ہی مکر گئے. جرمنی کی ثالثی کی کوششوں کو تسلیم کر لیا گیا تھا اور فریقین جرمن حکومت کی طرف سے طے کردہ فارمولے کے مطابق قیدیوں کے تبادلے پر تیار تھے تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے آخر میں جرمنی کی ثالثی کی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا. ایک سوال کےجواب میں المزینی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں معاہدہ کرانے کے لیے اس وقت کسی ملک کی جانب سے ثالثی کی کوششیں نہیں کی جا رہیں. فرانسیسی صدر نکولاسرکوزی کی خواہش ہےکہ فریقین کے درمیان قیدیوں کا کوئی معاہدہ کرائے تاہم جرمنی کی ثالثی کا انجام دیکھنے کے بعد صدر سارکوزی بھی دلچپسی نہیں لے رہے. اس سوال پر کہ آیا اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے اہل خانہ کی جانب سے حماس کو خط ارسال کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت ہے یا نہیں. حماس راہنما کا کہنا تھا کہ گیلاد شالیت کے والد یا ان کے خاندان کے کسی دوسرے شخص کی طرف سے حماس کوئی مراسلہ موصول نہیں ہوا .انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل حماس اور دیگر جماعتوں کے متفقہ طور پر قیدیوں کی رہائی کو یقینی نہیں بناتا گیلاد شالیت کی رہائی کا باب بند رہے گا. گیلاد شالیت کی رہائی کے لئے حماس کی جانب سے کوئی نئی تجاویز نہیں دی گئیں سابقہ شرائط پر ہی کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan