Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسرائیل مردہ بار ریلی

واشنگٹن ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری کے خلاف مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی جس میں 100سے زائد تنظیموں نےحصہ لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں 100 سے زائد سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نےمقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری اور اس کےنیتجےمیں 67 بچوں اور 36 خواتین سمیت 200 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور بڑے پیمانے پر انفرااسٹریکچر کی تباہی اور غزہ میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پر اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی  جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے اسرائیل مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی کےشرکاء نے غزہ پراسرائیلی فوج کے حملوں کے خلاف نعرے لگائے اور قابض صیہونی ریاست اسرائیل پر سخت پابندیاں عائدکرنے کامطالبہ بھی کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan