Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ، آئی آرسی جی اور حماس کے درمیان ملٹری آپریشن اتحاد قائم

لبنان ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے ایک سینئر صحافی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ، غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری کے دوران حزب اللہ نے غزہ میں اسلحہ اور گولہ بارود منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد فلسطینی مزاحمتی عہدیداران کو غزہ کی پٹی سے باہر منتقل کرنے میں مدد فراہم کی۔

لبنان کے روزنامہ الاخبار کے چیف ایڈیٹر ، ابراہیم الامین ، نے المنار ٹی وی چینل کو دینےوالے انٹرویو کے دوران  انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر گیارہ روز تک جاری رہنے والی صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بمباری کا مقابلہ کرنے کیلئے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ، ایران کی سپاه پاسداران انقلاب اسلامی اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کےدرمیان ملٹری آپریشن اتحادقائم ہوا ہے، انھوں نے بتایا کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قانی نے لبنان میں  اس اتحاد کو مضبوط کرنےکیلئے ہونےو الے اجلاسو میں شرکت کی تھی۔

ابراہیم الامین کے مطابق، حزب اللہ نےغزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میںمزاحمت کاروں کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کیا جبکہ حماس کے متعدد اہم افرادکو غزہ سے باہر بحفاظت منتقل کردیا۔

حزب اللہ کی جانب سےحماس کو غزہ کی سرحد پر موجود اسرائیلی فوجیوں کی تقل و حرکت سے متعلق معلومات بھی براہم کی گئیں جس سےفلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی فوجیوں پر گھات لگاکر حملے کئےجس سے اسرائیلی فوجیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اس کے علاوہ اس مقصد تک پہنچنے کے لئے ڈرون طیاروں کا بھی  استعمال کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan