Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس کے بارے میں شیخ رائد صلاح نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا:ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister34

فلسطینی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے علاقوں میں قائم تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح کے القدس کے بارے میں جرات مندانہ موقف کی تعریف کی ہے. ھنیہ کا کہنا ہے کہ شیخ صلاح فلسطینی اور عرب قوم کے لیے عزت و افتخار کی علامت ہیں. مقبوضہ فلسطین میں ان کا وجود فرعون کے گھر میں موسیٰ کے وجود کا درجہ رکھتا ہے. خیال رہےکہ گذشتہ روز قابض اسرائیل نے ایک مقدمہ میں شیخ رائد صلاح کو گرفتار کر کے انہیں “رملہ” جیل منتقل کر دیا ہے. ان پر الزام ہے کہ سنہ 2007ء کو انہوں نے مسجد اقصٰی کے مراکشی دروازے کے قریب اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک صہیونی پولیس اہلکار کو مکا دے مارا تھا. اسرائیل کی ایک اپلیٹ کورٹ نے دو ہفتے قبل ان کی حراست سے متعلق نظرثانی کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے انہیں پانچ ماہ قید میں رکھنے کا حکم دیا تھا، جس پر بروز اتوار کے روزعمل درآمد کر دیا گیا. اسماعیل ھنیہ نے اتوار کے روز اسلامی یونیورسٹی غزہ میں انسیویں سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ “ہم شیخ رائد صلاح کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ انہیں فرعون کے گھر میں کھڑے ہو کر پوری جرات کے ساتھ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کا مقدمہ پیش کیا ہے. شیخ رائد صلاح نے جوموقف اپنایا ہے اسرائیل میں پابند سلاسل تمام فلسطینی اسی طرح کی جرات مندی اور حق گوئی کی پاداش میں قید کی سزائیں بھگت رہے ہیں”. اسماعیل ھنیہ نے اقوام متحدہ کی طرف سے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات سے متعلق کمیٹی قائم کرنے کو احسن اقدام قرار دیا. ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات صرف کاغذی نہیں بلکہ عملی شکل میں ہونی چاہیے. غزہ کی معاشی ناکہ بندی جاری رکھنے اور فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے جرم میں صہیونی قیادت کا عالمی سطح پر ٹرائل کیا جانا بھی تحقیقات کا حصہ ہونا چاہیے. وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اس بیان پر حیرت کا اظہار کیا جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ کی امداد کا بہتر راستہ خشکی کا راستہ ہے شہرکو خشکی کے راستے سے امداد فراہم کی جائے گی. اس پر اسماعیل ھنیہ نے کہ کہا معاشی ناکہ بندی سے جتنا نقصان پہنچ چکا ہے اس کے ازالے لیے ضروری ہے بحری اور بری دونوں راستوں کو غزہ کے لیے کھول دیا جائے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan