Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصرمیں حماس کے راہنماٶں کی مسلسل حراست انسانی جرم ہے :ابوزھری

palestine_foundation_pakistan_dr-sami-abu-zuhri-hamas-spokesman2

اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے راہنماٶں کو مصر میں مسلسل حراست میں رکھنا اور ان پر تشدد کرنا انسانی جرم ہے. انہوں نے قاہرہ سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کے تمام گرفتار ارکان کو فوری طور پر رہا کرے. ڈاکٹر ابو زھری نے اتوار کے روز غزہ میں حماس کے مصری جیل میں قید رکن ایمن نوفل کے اہل خانہ سے ملاقات کی. ملاقات کے دوران اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس کے ارکان کو گرفتار کر کے جیلوں میں نظربند کرنےاور ان پر تشدد کرنے سے مصر کی شہرت خراب اور علاقے میں اس کی عزت اور مرتبے میں کمی آئی ہے. قاہرہ کو اپنی ساکھ خراب کرنے باعث بننے والے اسباب دور کرنےچاہئیں. ابوزھری نے مزید کہا کہ اگر مصر فلسطینی عوام بالخصوص حماس کے ساتھ توازن اور برابری کی پالیسی پرعمل کرنا چاہتا ہے تووہ حماس کے تمام اسیروں کو بغیر کسی شرط کے رہا کرنے کا اعلان کرے. ابوزھری نے عرب لیگ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ مصر میں پابند سلاسل حماس کے اراکین کی رہائی میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں. خیال رہے کہ چند ہفتے قبل ایک تحقیق سامنے آئی تھی جس کے مطابق مصری جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد تیس کے قریب بتائی گئی جن میں بیشتر افراد کا تعلق حماس سے ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan