Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

الاقصی ٹی وی پر پابندی کیخلاف دمشق میں فرانسیسی سفارت خانے کے سامنے دھرنا

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-tv-station-in-gaza-city1

فرانس کی جانب سے الاقصی ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی کے بعد دمشق میں درجنوں صحافیوں نے فرانسیسی سفارت خانے کے سامنے دھرنا دے کر بھرپور احتجاج کیا۔ اس چینل کی نشریات یوٹل سیٹ سیٹلائٹ سے نشر ہو رہی تھیں۔ الاقصی ٹی وی کے دفتر نے شام میں فرانس کے سفیر ایرک شیوالیر کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں ٹی وی نے فرانس کی براڈ کاسٹ کونسل کے فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا جس نے نور سیٹ سے الاقصی ٹی وی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیش کی جانے والی قرار داد میں اس پابندی کو غزہ پٹی کے محاصرے کے ساتھ ایک نیا محاصرہ قرار دیا اور اسے محصورین اور مظلومین غزہ کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہم الاقصی سیٹلائٹ ٹی وی پر پابندی کو کسی بھی طرح قانونی نہیں سمجھتے، یہ پابندی سیٹلائٹ ٹی وی کے قوانین، عام آزادی اظہار رائے کے قوانین اور عالمی صحافتی قوانین کے منافی ہے۔ ہم اس پابندی کو صہیونی اور امریکی کی آزادی اظہار رائے کو دبانے کی خواہشات کی پیروی گردانتے ہیں۔ الاقصی ٹی وی چینل نے اس فیصلے اور اس کے نتائج کی ساری ذمہ داری فرانس حکومت پر عائد کی۔ الاقصی ٹی وی نے یورپی یونین اور فرانس سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ یہ فیصلہ یورپی مفادات کی تکمیل نہیں کرتا، اس کی وجہ سے یورپ کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم اور ان کے محاصرے کے خاتمے کی یورپی مہم کو بھی شدید نقصان پہنچنے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan