Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اقوام متحدہ کی بیت المقدس میں یہودیوں کے بڑھتے تشدد اور مکانات مسماری پر شدید تشویش

palestine_foundation_pakistan_demolition

مقبوضہ فلسطین میں انسانی امور سے متعلق ادارے”اوچا” نے یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر بڑھتے حملوں،تشدد اور اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس میں مکانات مسماری کی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے”اوچا” نے یہودیوں کے بڑھتے ہوئے تشدد کے حوالے سے ایک ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے مکانات مسماری اور یہودی آبادکاروں کے تشدد میں گذشہ چھ ماہ کے دوران خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. اسرائیلی حکومت اور یہودی آبادکاروں کی طرف سے پچھلے چھ ماہ میں فلسطینیوں کے 199 مکانات کو بلا جواز مسمار کر دیا گیا جس سے درجنوں خاندان بے گھر اور بے آسرا ہوئے. رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے جولائی کے مہینے میں مغربی کناے میں 17 مکانات اور کئی دیگرعمارتوں کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کر دیا گیا.ان میں 10 مکانات رام اللہ کے قریب”البن” کے مکانات پر مسمار کیے گئے. اس کے علاوہ ماشیہ اور کشک کے مقامات پر دو مکانات ایک سبزی کی دکان اور گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کی دکان اور ورکشاپ بھی گرا دیے گئے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی میونسپل اتھارٹی نے شہر میں فلسطینی شہریوں کے ایک کنسٹرکشن میٹیریل اسٹور، ایک کار واشنگ سنٹر مسمار کر دیے گیے، جس سے 49 بچوں سمیت 65 افراد متاثر ہوئے. اوچا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رواں سال کے سات ماہ کے دوران اب تک 199 مکانات کوغیر قانونی قرار دے کرمسمار کر دیا جس سے 242 افراد بے گھر ہوئے. جبکہ 2009ء کے پورے سال میں مکانات مسماری سے بے گھرہونے والوں کی تعداد319 تھی. اس کے علاوہ جولائی کے آخری ہفتے میں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے قریب ایک دو منزلہ عمارت پر غاصبانہ قبضہ کر لیا اورعمارت میں مقیم 8 خاندانوں کو بے گھر کر دیا گیا. جو نہایت ظالمانہ اقدام ہے. رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران یہودی آبادکاروں کے فلسطینی شہریوں پر تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. پرتشدد واقعات سے شہر میں امن وامان کی صورت حال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے. اوچا نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہودی آبادکاروں کو پرتشدد راستہ اختیار کرنے سے روکے اور خود بھی مکانات مسماری کا سلسلہ بند کرے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan