Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسماعیل ھنیہ کی فلسطین کی تازہ صورت حال پرامیر قطر کو بریفنگ

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کو مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس، جنین اور شہر میں نوجود پناہ گزین کیمپ میں حالیہ اسرائیلی جارحیت پر بریفنگ دی۔

“حماس” کی آفیشل  ویب سائٹ کے مطابق ھنیہ نے جمعرات کو قطر کے امیر سے موصول ہونے والی ایک فون کال کے دوران انہیں بتایا کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 19 فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی – “حماس” کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق  کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ  اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی پالیسی  دشمن کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ویب سائٹ نے کہا کہ ہنیہ نے فلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کے وجود کے مختلف مقامات پر فلسطینی عوام کی سیاسی اور انسانی سطح پر قطرحمایت کی تعریف کی۔

امیر قطر نے فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت اور فلسطینی قوم کی امنگوں کے مطابق آزاد ریاست کے قیام کے مطالبے کی حمایت کےعزم کا اعادہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan