Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے نابلس میں یہودی آبادکاری کے نئے منصوبے کی منظوری دے دی

palestine_foundation_pakistan_settlement131

اسرائیلی حکومت نے نابلس کے مشرقی علاقے میں غاصب یہودیوں کے لیے اپنی نوعیت کا ایک منفرد سکول قائم کرنے اور مغربی کنارے کی آٹھ یہودی بستیوں میں 23 عمارتوں کو ابتدائی سکولوں کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی، ان سکولوں میں 600 یہودی طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔ یہ اعلان ایک بڑے صہیونی عہدیدار نے کیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مغربی کنارے کی آٹھ یہودی بستیوں میں 23 عمارات کو ابتدائی سکولوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیصلہ دو ہفتے قبل نئے تعلیمی سال کے آغاز میں پرانے سکولوں میں زیر تعلیم بعض یہودی طلبہ کو درپیش سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر نہیں کیا گیا اور اس فیصلے سے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کر کے بنائی گئی یہودی بستیوں میں نئی عمارات پر پابندی کے فیصلے پر کوئی زد نہیں پڑے گی، واضح رہے کہ اسرائیل نے یہ خیالی فیصلہ پچھلے سال کیا تھا جس پر عملدرآمد کہیں نہیں کیا جا رہا۔ واضح رہے کہ یہودی آباد کاری کی مخالفت کرنے والی یہودی تنظیم ’’پیس ناؤ‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یہودی آبادکاری میں توسیع پر عارضی پابندی کی قرارداد کی 492 مرتبہ مخالفت کی جا چکی ہے، غاصب یہودیوں نے اسرائیلی حکومت کے اس نام نہاد فیصلے کی توہین 60 یہودی بستیوں میں کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan