Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حوارہ جیل میں فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoners22

مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں حوارہ جیل کے فلسطینی قیدیوں نے رمضان کے بابرکت مہینے میں جیل انتظامیہ کی جانب سے انتہائی ناقص خوراک کی فراہمی پر بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا، قیدیوں کے مطابق ماہ مقدس میں کھانے کی مقدار کم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا معیار بھی انتہائی ناقص کر دیا گیا ہے، قیدیوں کے لیے تیار کیا جانے والا کھانا کسی صورت کھانے کے قابل نہیں۔ فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے ذرائع ابلاغ کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمیٹی کے وکلا کو جیل میں موجود قیدیوں سے ملنے سے روکا جا رہا ہے تاکہ قیدیوں کی حالت زار سے آگاہی نہ ہو سکے، تاہم جیل سے رہائی پانے والے ایک قیدی نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں موجود قیدیوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور ان کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ حوارہ کے عقوبت خانے سے رہائی پانے والے قیدی کے مطابق ماہ مقدس کے شروع ہوتے ہی جیل انتظامیہ نے قیدیوں کا کھانا انتہائی ناقص کر دیا ہے جو بالکل بھی کھانے کے قابل نہیں، بالخصوص رمضان کے آغاز سے ہی قیدیوں کی تکالیف میں شدید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan