Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی غزہ اور غرب اردن میں ممکنہ کشیدگی کی وارننگ

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس – قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ’’ ممکنہ کشیدگی میں اضافے ‘‘ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں میں ’’ فیلڈ ہنگامہ ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

قابض فوج کے ایک سینیر عہدیدار سرکاری عبرانی نشریاتی ادارے ’کے اے این 11‘ سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان کشیدگی کی توقع کی گئی ہے۔ اگر غزہ کی پٹی میں مزاحمتی دھڑوں کے ساتھ کوئی افہام و تفہیم نہیں ہوتی اور صورتحال مغربی کنارے میں بھی  پرسکون نہیں ہوتی تو کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع بستیوں میں یہودی آباد کاروں کے لیے 2200 ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کی منظوری دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ایک باخبر فلسطینی ذریعہ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مزاحمتی دھڑے مزاحمتی جدو جہد میں اضافے کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

ذرائع نے میڈیا کے بیانات میں کہا کہ فلسطینی دھڑوں کی قیادت مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع  غزہ میں تعمیرات کو روکنے اور سخت کرنے کے منصوبوں کے جواب میں  مزاحمت کو بڑھانے پر غورکررہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan