Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فلسطینی مذاکرات کے اعلان کے لیے امریکی نائب صدر کا دورہ مشرق وسطی

zio-american اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق ان مذاکرات کا آغاز امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن کے دورہ امریکا کے موقع پر متوقع ہے- امریکی نائب صدر کے دورے سے قبل مشرق وسطی کے لیے امریکی نمائندے جارج میچل تل ابیب پہنچیں گے، جو فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں گے- مذاکرات کا آغاز عرب لیگ کی جانب سے منظوری کے بعد ہو رہا ہے- جنہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کو چار ماہ کے لیے اسرائیل سے بالواسطہ مذاکرات کرنے کا کہا ہے- ان بالواسطہ مذاکرات کو مفاہمتی عمل قرار دیا گیا ہے کیونکہ دونوں فریق اکٹھے نہیں بیٹھیں گے بلکہ جارج میچل دونوں فریقوں کے درمیان پیغام رساں کا کردار ادا کریں گے- تاہم اسرائیل جلد براہ راست مذاکرات کے مرحلے میں داخل ہونے پر زور دے رہا ہے- دوسری جانب تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونوت نے امریکی نائب صدر کے حوالے نقل کیا ہے کہ وہ یہودی نہ ہونے باوجود صہیونی ہیں- اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے جوزف بائڈن کے اس بیان کا خیر مقدم کیا اور انہیں اسرائیل کا گہرا دوست قرار دیا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan