Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی حکومت کا کیتھرین کو دورہ غزہ سے روکنے کا ارادہ

catherine-margaret-ashton-the-high-representative-of-the-european-union اسرائیلی حکومت یورپی یونین میں خارجہ امور کی ہائی کمشن کیتھرین اشٹون کو غزہ کے دورے سے روکناچاہتی ہے- صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی سیاسی حلقوں کے حوالے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے کیتھرین اشٹون کے دورہ غزہ کے حوالے درخواست کا جواب نہیں دیا ہے- واضح رہے کہ یورپی یونین میں خارجہ امور کی ہائی کمیشن کے مشرق وسطی کے سات روزہ دورے کے پہلے مرحلے پر تل ابیب پہنچی ہیں- انہوں نے اسرائیل سے غزہ جانے کی اجازت طلب کی ہے جس کی تصدیق اسرائیلی حکومت نے بھی کی ہے- ذرائع نے ذکر کیا ہے کہ عام طور پر صہیونی حکومت کسی بھی شخصیت کو مقبوضہ فلسطین سے غزہ جانے کی اجاز ت نہیں دیتی- صہیونی حکومت کو خطرہ ہے کہ اس اجازت کا مطلب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت کو تسلیم کیا جانا سمجھا جائے گا- یاد رہے کہ آئرش وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے چند روز قبل کیتھرین اشٹون اور یورپی وزراء خارجہ سے دورہ غزہ کا مطالبہ کیا تھا تاکہ انہیں ان حالات اور مشکلات سے آگاہی ہوسکے جن سے غزہ کے شہری دوچار ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan