Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی عسکری قیادت نے نیتن یاھو کو قیدیوں کے تبادلہ میں ناکام قرار دے دیا

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister44

اسرائیلی فوج کے 36 اعلی اختیاراتی عہدیدار اور اہلکاروں نے صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ چار سال سے حماس کی قید میں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو رہا کروانے کے لیے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے نیتن یاھو کو حماس پر دباؤ ڈالنے میں ناکام قرار دیا۔ عبرانی زبان میں شائع ہونے والے معروف اسرائیلی اخبار ’’ھارٹز‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوجی عہدیداروں نے نیتن یاھو کو کہا ہے کہ اس ضمن میں نیتن یاھو کا کام ناکافی ہے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاملے میں انہیں پہل کرنا چاہیے تھی۔ اعلی فوجی عہدیداروں نے اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے کی جانے والی صہیونی حکومت کی ناکام کوششوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو مصنوعی اور غیر حقیقی قرار دیا۔ فوجی آفیسرز اور اہلکاروں نے نیتن یاھو کو لکھے گئے اپنے خط میں شالیت کے معاملے میں عملی کام سے صرف نظر کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اسرائیلی حکومت اب تک غزہ میں حماس کی تحریک پر عملی دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan