Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سانحہ فریڈم فلوٹیلا، اسرائیل کا عالمی تحقیقاتی کمیٹی کیساتھ تعاون سے انکار

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla-attacked2

اسرائیل نے فریڈم فلوٹیلا پر صہیونی جارحیت کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی سے تعاون نہ کرنے کی دھمکی دے دی، اسرائیل نے کہا ہے کہ کمیٹی نے 31 مئی کی خونریزی، جس میں 09 ترک رضا کار شہید ہو گئے تھے، میں شرکت کرنے والے تین اسرائیلی فوجیوں سے سوالات کیے تو جواب نہیں دیا جائے گا۔ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ترجمان ’’ نیر حیفیتز‘‘ نے کہا کہ نیتن یاہو نے واضح طور پر اس کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے یا ممکنہ طور پر کیے جانے والے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے۔ باخبر صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیل اور اقوام متحدہ کے مابین محصورین غزہ کے لیے امدادی سامان لیکر جانے والے جہاز پر خونریز کارروائی میں شریک اسرائیلی فوج کے عہدیداروں سے کسی قسم کی پوچھ گچھ نہ کرنے کا دو طرفہ معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس قسم کے کسی معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کمیٹی کی جانب سے صہیونی فوجی یونٹ میں شریک تین عہدیداران سے سوالات کے امکان کا اظہار کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan