Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی جیل میں کینسر زدہ قیدی کی حالت سخت خطرے میں

کینسر زدہ فلسطینی قیدی  ناصر ابو حمید کی حالت سخت خطرے ہے۔ ابو حمید کی حالت چوتھی مرتبہ کیمو تھراپی کے بعد تیزی سے خراب ہوتی جارہی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں نظر بند فلسطینیوں سے متعلق کمہیشن نے یہ بات جمعرات کے روز بتائی ہے۔ ڈاکٹروں کی طرف سے بتایا گیا ہے ابو حمید کو اگلے مہینے کے شروع میں ایک بار پھر کیمو تھراپی کے لیے لے جایا جائے گا۔

کیمو تھراپی کے پانچویں دور کے بعد ابو حمید کے پھیپھڑوں کا معائنہ ہو گا کہ پھیپھڑے کیمو تھراپی کے بعد کس قدر بہتر ریسپانس کر رہے ہیں۔ اس وقت ابو حمید چل پھر سکتے ہیں نہ آسانی سے سانس لے سکتے ہیں۔ سانس لینے کے لیے ہر وقت آکسیجن سلنڈراستعمال کرنا پڑتا ہے۔  

نظر بند فلسطینیوں کے لیے قائم کمیشن نے ان کی حالت اور زندگی کو لاحق خطرات کا ذمہ دار اسرائیلی جیلوں کے محکمے کو قرارا دیا ہے۔ کمیشن کے توسط سے ابو حمید نے بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ان کے معاملے میں مداخلت کریں تاکہ ان کی رہائی ممکن ہو سکے۔      

 49 سالہ ابو حمید رام اللہ میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ کے رہاشی ہیں اور 2002 سے اسرائیلی جیل میں ہیں۔ان کے بھائیوں کو بھی اسرائیل نے جیل میں بند کر رکھا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan