Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قضیہ فلسطین کی حمایت پر حماس کی طرف سے کویت کا خیر مقدم

بیرون ملک اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کے رکن ہشام قاسم نے برادر ملک  کویت کی قیادت اور عوام کی فلسطینی قوم کے نصب العین کے ساتھ کھڑے ہونے اور مختلف سطحوں پرفلسطینیوں کے منصفانہ حقوق کی حمایت کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

اقوام متحدہ میں کویت کے سفیر منصور العتیبی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئےہشام قاسم نے زور دیا کہ یہ تقریر ایک ایسے سرکاری عرب رجحان کو تلاش کرنے کے لیے ایک محرک ہے جو واضح مطالبات کو اپنانے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کویت کے مندوب نے اپنے خطاب میں فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کی۔ دوسرے عرب ممالک کو بھی کویت کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت، مقدس مقامات کی یہودیوں کے ہاتھوں  ہونے والی بے حرمتی، فلسطینی علاقوں پر قابض دشمن کے ناجائز تسلط کے خاتمے اور فلسطین کی آزادی کی حمایت پر کھل کربات کرنا چاہیے۔

ھشام قاسم نے کویت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ کی مدد جاری رکھنے کا خیر مقدم کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan