Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

اسرائیلی جیل سے فلسطینی قیدیوں کا فرار ، صہیونی حکام کی نیندیں حرام

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی قیدیوں کے فرار کے بعد صہیونی حکام بدترین ذہنی دباؤ میں ہیں ، جیلوں میں قید فلسطینیوں کو دوسرے جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

صیہونی ریاست کے عبرانی اخبار نےا پنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روز چھ فلسطینی قیدیوں کی جانب سے اسرائیل کی فول پروف جیل کو فلمی انداز میں توڑے جانے کے واقع نے صہیونی جیل حکام سمیت حکومتی سطح پر بھی تناؤ پیدا کردیا ہے ۔

اسرائیل کی فول پروف سیکیورٹی والی جیل’جلبوع‘ سے چھ فلسطینی قیدیوں کے سرنگ کے ذریعے فرار کے بعد جیل میں موجود تمام فلسطینی قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس فیصلے میں سب سے پہلے جلبوع جیل کے قیدیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی تعداد 400 کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے ، اسرائیلی حکام نے جیل میں مزید سرنگوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر جیل کو قیدیوں سے خالی کر دیا ہے اور جیل کی غیرمعمولی چھان بین کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کی انجینیرنگ یونٹ نے جیل کی مکمل طورپر تلاشی شروع کر دی ہے۔ دوسری طرف سخت سیکیورٹی میں قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ سوموار کے روز چھ فلسطینی قیدی جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہوگئے تھے۔ اسرائیلی حکومت اور فوج نے اس واقعے کے بعد مختلف جیلوں میں قید فلسطینیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

اسرائیل کی طرف سے جاری معلومات کے مطابق فرار ہونے والے قیدویں کی شناخت زكريا الزبيدي، يعقوب نفيعات،محمد قاسم عريده، يعقوب محمود قدري، أيهم فؤاد كمامجي اور محمود عبد الله عريده کے ناموں سے کی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan