Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جارحانہ عزائم کا خاتمہ ناگزیر ہے ،لبنان اسرائیل جنگ 2006ء میں حزب اللہ لبنان کی فتح ناقابل تسخیر ہے

palestine_foundation_pakistan_palestinian-foundation-pakistan-plf

اسرائیلی جارحانہ عزائم کا خاتمہ ناگزیر ہے ،لبنان اسرائیل جنگ 2006ء میں حزب اللہ لبنان کی فتح ناقابل تسخیر ہے ۔تعلیمی اداروں میں ”قائد اعظم محمد علی جناحؒاور مسئلہ فلسطین”کے عنوان پر سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں صابر کربلائی،علی احمر۔حیدر زیدی،اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤںعبید نورانی (انجمن طلبہ اسلام)،خلیل ستی(مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن نواز)،عامر شیخ(صدر انجمن طلبہ اسلام)،فیصل خان(اسلامی جمعیت طلبہ )،بختاور شاہ(پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن)،مغیث عالم(جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن)،عالمگیر خان(انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن)اور دیگر نے مشترکہ اجلاس کے دوران کیا۔
رہنماؤںکا کہنا تھا کہ فریڈم فلوٹیلاپر اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کی امداد کے لئے جانے والے امدادی قافلوں کو اسرائیلی غاصب فوجیوں کی جانب سے روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اب وقت آگیاہے کہ مسلم دنیا اور دیگر ممالک غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں۔
ان کاکہنا تھا کہ لبنان پر 2006ء میں اسرائیلی حملہ اور پھر حزب اللہ لبنان کی عظیم الشان فتح نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو ذلت آمیز رسوائی سے دو چار کر دیا ،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن اور تمام طلباء تنظیمیں تعلیمی اداروں میں جشن فتح حزب اللہ و حماس کے عنوان پر پروگرام منعقد کریں گے جبکہ طلبہ و طالبات کی بیداری کے لئے تعلیمی اداروں میں ”قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور مسئلہ فلسطین”کے عنوان پر سیمینار منعقد کئے جائیں گے ،جس میں اسکالرز اور معروف دانشور شخصیات خطاب کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan