Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

گورنر جنین، جلبوع کی یہودی بستیوں کے سربراہ کے مابین ملاقات

palestine_foundation_pakistan_qadura-mussa-governor-of-the-jenin-district-danny-attar-gilboa-regional-council-head-israel

مغربی کنارے کے ضلع جنین کے ذرائع کے مطابق جنین کے گورنر قدورہ موسی نے شام کے وزیر خارجہ میخائل اینجل موراتینوس کی نگرانی میں جلبوع میں یہودی آبادیوں کی کمیٹی کے سربراہ دانی عطار سے جنین سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں نام نہاد ’’جنین کے امن پروگرام‘‘ کی مضبوطی پر بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات کا مقصد جلبوع اور جنین میں یہودیوں اور فلسطینیوں کے مابین مفاہمت اور بقائے باہمی کے میکانزم کو مضبوط کرنا اور مشترکہ منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل تھا۔ قدورہ موسی اور دانی عطار نے اپنی ملاقات میں جنین شہر کو نام نہاد ’’دہشت گردی کے اڈے‘‘ سے ’’پرامن بقائے باہمی کے شہر‘‘ میں تبدیل کرنے کے لیے حالات معمول پر لانے پر بات چیت کی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ جنین کے گورنر نے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ صہیونی مکمل امن اور پوری حفاظت کے ساتھ جنین کا دورہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنین میں سیکورٹی پروگرام اور صہیونی قوتوں کے ساتھ سکیورٹی تعاون کی بدولت جنین میں پرتشدد واقعات کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔ اس ملاقات سے قبل جلمہ کراسنگ پر جنین کے گورنر، جلبوع کی یہودی بستیوں کی کمیٹی کے سربراہ اور موراتینوس نے چیک پوائنٹ پر ’’امن‘‘ کی علامت کے طور پر سفید کبوتر آزاد کیے اور ’’محبت اور امن‘‘ کے نعروں سے مزید غبارے بھی فضا میں چھوڑے۔ ملاقات کا اختتام جنین اور جلبوع کی فٹ بال ٹیموں کے مابین ایک میچ سے ہوا، یہ میچ جلبوع کی مقبوضہ اراضی کے ایک گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan