Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردن: 173 خیراتی اداروں کا 10 فیصد بجٹ غزہ کے لیے مختص

palestine_foundation_pakistan_protest-protest1

شمالی اردن میں درجنوں خیراتی اداروں نے اپنے بجٹ کا دس فیصد حصہ چار سال سے غزہ میں محصور فلسطینیوں کی مدد کے لیے مختص کر دیا ہے۔ یہ رقم اسرائیلی محاصرے کے سبب کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والے اہل غزہ کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے میں استعمال کی جائے گی۔ پیر کے روز ملک کے شمالی شہر اربد میں خیراتی اداروں کی انجمن نے واضح کیا کہ 173 خیراتی ادارے اور خیراتی تنظیموں نے اپنے مجموعی اخراجات کا مخصوص حصہ غزہ کی پٹی میں مقیم مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تنظیمیں اپنے فنڈز ’’اردن چیریٹی آرگنائزیشن فار ریلیف‘‘ کو دینگے جو غزہ کی پٹی تک امدادی قافلوں کی روانگی کا بندوبست کرتی ہے۔ اس موقع پر اربد ضلع میں حکومت کے ترقیاتی ڈیپارٹمنٹ نے تمام خیراتی اداروں کو اپنے بجٹ اور سالانہ منصوبوں میں غزہ کے لیے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا کہ خیراتی کام کو بڑھانے کے خواہشمند اداروں کے لیے غزہ کا میدان کھلا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan