Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

کیلی فورنیا میں اسرائیلی بحری جہاز کی لنگر اندازی روکنے کے لیے زبردست مظاہرہ

palestine_foundation_pakistan_protest-protestors-block-israeli-cargo-in-california

غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنے والے سیکڑوں مظاہرین نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحل اوک لینڈ پر صہیونی کمپنی کے جہاز کو سامان اتارنے سے روکنے کی کوشش کی۔ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت پر مشتعل مظاہرین نے اسرائیلی جہاز کی لنگز اندازی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ چار سال سے صہیونی محاصرے میں زندگی بسر کرنے والے اہل غزہ کی مدد کو آنے والے امدادی بحری قافلے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے میں متعدد امن کارکنوں کی شہادت سے بعد سے دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہیں۔ اسی احتجاج کا ایک مظہر کیلی فورنیا میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب صہیونی کمپنی کے جہاز کو بندرگاہ پر سامان اتارنے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ اسرائیل نے امدادی سامان غزہ کی جانب جانے نہیں دیا اسی لیے ہم اس کے جہازوں کو پوری دنیا میں کہیں بھی لنگرانداز نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر بندرگاہ کے سٹاف نے مظاہرین کے موقف کو سمجھتے ہوئے ان کے خلاف شدید کارروائی سے گریز کیا۔ چنانچہ کسی بڑے نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔ مظاہرین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جب تک اسرائیل سمندروں میں بے گناہ شہریوں پر حملے، غزہ کا محاصرہ، نسلی دیوار کی تعمیر اور اویگڈور لیبرمان جیسے کرپٹ شخص کو وزیر خارجہ بنانا جاری رکھے گا ہم اپنی زمین پر کسی بھی اسرائیلی پروڈکٹ کا احترام نہیں کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan