Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

زلزلہ متاثرین کے لیے غزہ میں خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم

ل بدھ کو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کے لیے خون کے عطیات کی مہم میں حصہ لیا۔

فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے اس مہم کا آغاز جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس میں واقع الامل اسپتال میں اپنے ہیڈ کوارٹر سے کیا اور یہ دو روز تک جاری رہے گی۔

اسپتال کے جنرل ڈائریکٹر حیدر القدرہ نے کہا کہ “یہ مہم ترکیہ اور شام دونوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی ظاہر کرنے کے لیے ایک انسانی کوشش ہے۔ ہم نے دونوں لوگوں کے ساتھ ہونے والی تکلیف کو محسوس کیا۔”

القدرہ نے ترکیہ کی اناطولیہ نیوز ایجنسی سےبات کرتے ہوئےمزید کہا کہ یہ مہم “دونوں ممالک کے حق میں واپسی کا ایک طریقہ ہے، جو تمام بین الاقوامی فورمز اور راہداریوں میں فلسطینی عوام اور ان کے مسائل کے لیے بڑی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔”

گذشتہ پیر کی صبح ترکیہ اور شمالی شام میں آنے والے زلزلے نے 11,000 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan