Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

یوم القدس پر تصویری نمائش اور القدس کیمپ لگایا گیا

 کراچی   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین فاونڈیشن کی طرف سے ایم اے جناح روڈ پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا نمائش میں شہدائے فلسطین کی تصویریں ،موجودہ فلسطینی حالات پر ویڈیو ڈاکو منٹری، فلسطینی ترانے ،بچوں کیلئے پینٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔
،نمائش میں شرکا آزادی القدس ریلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی نمائش میں ڈائریکٹر خانہ فرنگ اسلامی جمہوریہ ایران سعید طالبینیہ ،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ناصر عباس شیرازی ،آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف ،آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر ظفر عباس ،چشتی معاز نظامی،علامہ صادق جعفری ،علامہ مبشر حسن ،مولانا عقیل موسیٰ،مولا حیدر عباس عابدی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔
نمائش میں شرکا سے خطاب میں سیکرٹری جنرل فلسطین ؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے تمام عالم اسلام اور بلخصوص مسلم ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس  امام خمینی رح کے حکم پر منایا جاتا ہے القدس امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کا مظہر ہے ملکی غیور عوام نے آج کے دن اپنا منعظم احتجاج کر کے دنیا کو بتا دیا کہ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔امریکہ و اسرائیل انسانیت کے دشمن ہیں دنیا بھر میں غزہ کے مظلوموں کیلئے احتجاج ہورہا ہے ۔عالمی استعماری قوتیں فلسطینی ہم وطنوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے میں ناکام ہوئی ہیں ایسی طرح گریٹر اسرائیل کا خواب بھی ادھورا رہ گیا ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکے گا ۔اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک کے سامنے صہیونیوں کا چہرہ عیاں ہوگیا ہے اب انہیں چاہئے کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں ۔24لاکھ کی آبادی کو خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے اور وہ اپنے مسلم حکمرانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے والے عوام بلخصوص ننے معصوم بچوں کی قربا نی رائیگاہ نہیں جائے گی انشاء اللہ بہت جلد فلسطین آزاد ہوگا اور امت مسلمہ قبلہ اول بیت المقدس میں نماز شکرانہ ادا کریں گے۔

   

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan