Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

یوم القدس: عالمی وباء کے باوجود شرکاء کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) پاکستان کے شہر کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل ایف ) کی اپیل پر سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے منائے جانے والے یوم القدس 2020کے شرکاء نےفلسطینی پرچموں کو لہرایا اور نہتے مظلوم فلسطینیوں ، کشمیریوں اور یمنیوں سے اظہار یکجہتی کرتےہوئے قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف غم و غصہ ظاہر کیا گیا ۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے پاکستان کے معروف انگریزی اخبار ڈان سے گفتگو میں یوم قدس کی تاریخ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مرحوم بانی ، امام خمینی نے 1979 ء میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف باضابطہ طور پر عالمی یوم قدس عالمی قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قابض صیہونی ریاست کو “صیہونی وائرس” قراردیا ہے کیونکہ صیہونی ریاست مظالم کی ایک طویل سیاہ تاریخ رکھتا ہے اس لئے فلسطینیوں کو اسرائیل کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔

صابرابو مریم کا کہنا تھا کہ”ہم نے شہریوں سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عالمی یوم القدس میں شامل ہونے کی اپیل کی اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے اس مہم میں حصہ لیاجبکہ ، فاؤنڈیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے مختلف رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا جنہوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ صیہونی ریاست کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کو عالمی منظر نامے پر لانے کیلئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی ، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مختلف مکتبہ فکر کے معروف شخصیات کے ساتھ پریس کانفرنسز کی جس کا بنیادی مقصد فلسطین کے مسئلہ کو بہتر انداز میں اجاگر کرنا تھا ۔

سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کیئے گئے، حکومتی اقدامات اور ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) اور تحریک آزادی القدس پاکستان نے حکومتی ایس او پیز کے تحت موٹرسائیکل اور کار ریلی کا انعقاد کیاجو شہر کے مختلف حصوں سے ہوتی ہوئی مزار قائد پر اختتام پزیر ہوئی جبکہ دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے نماز جمعتہ الوداع کے بعد مسجد نور الیمان کے مظاہرہ کیا جس میں سیکڑوں افراد نے فلسطینی پرچموں کے ساتھ حصہ لیا اور قابض صیہونی ریاست کے خلاف اپنے غم اور غصے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر علامہ باقر عباس زیدی، مولانا مرزا یوسف حسین ، علامہ صادق جعفری ، علامہ مبشر حسن ، علامہ علی انور جعفری ، علامہ غلام عباس کمیلی، علامہ ملک غلام عباس اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan