Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یوم نکبہ پر پاکستانی شہریوں کا غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف انوکھا احتجاج

کراچی (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطین پر صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کے ناجائز قبضہ کے خلاف پاکستانی شہریوں نے یوم نکبہ کے موقع پر فلسطینی عوام کی حمایت میں احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا کر یوم نکبہ کی یاد مناتے ہوئے احتجاج کیا۔

یوم نکبہ کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ عوامی اجتماعات کے مقامات پر فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھلا جانے والا ایک روزہ بین الاقومی کھیل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سیکڑوں شہریوں نے فلسطینی پرچم اٹھا کر اور اسرائیل مخالف پلے کارڈز اٹھا کر فلسطین پر صہیونی غاصبانہ تسلط کے خلاف احتجاج کیا۔

شہریوں کی جانب سے تیار کردہ پلے کارڈز پر فلسطین فلسطینیوں کا وطن، اسرائیل ایک ناجائز ریاست، ہم فلسطین واپس آئیں گے سمیت فلسطینیوں کے حق واپسی سے متعلق نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ مئی کے مہینے میں ۱۵ مئی کو دنیا بھر میں فلسطینی یوم نکبہ مناتے ہیں۔ یہ وہ دن ہے کہ جب سنہ ۱۹۴۸ میں برطانوی سرپرستی میں غاصب صہیونیوں نے فلسطین پر قبضہ جماتے ہوئے ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کا قیام عمل میں لائے تھے اور آٹھ لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو ان کے وطن سے جبری طور پر نکال دیا گیا تھا۔ تاریخ فلسطین میں یہ دن یوم نکبہ یعنی تباہی اور بربادی کا دن منایا جاتا ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan