Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی فورسز کا خلیج عدن میں ایک برطانوی بحری جہاز پر حملہ

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جمعرات کو یمنی مسلح افواج کی بحری فورس نے ایک فوجی آپریشن کیا جس میں ایک برطانوی بحری جہاز “لاکاویٹوزـکو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ خلیج عدن میں بحری سفر کر رہا تھا۔

یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ ہدف بنانے کی کارروائی مناسب بحری میزائلوں سے کی گئی جو براہ راست اسے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی مسلح افواج خداتعالیٰ کی مدد سے بحیرہ احمر میں مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے اسرائیلی بحری جہازوں یا نیوی گیشن کو اس وقت تک روکتی رہیں گی جب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی دشمن کی جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور غزہ میں فلسطینی عوام پر محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج وطن عزیز کے جائز دفاع کے حق میں امریکی اور برطانوی جارحیت کے جواب میں اور فلسطینی عوام کی حمایت میں عملی موقف پرقائم ہے اور مزید اقدامات کرنے کی تیاری میں ہیں۔

انہوں نے عرب اور مسلمان اقوام کے آزاد اور غیرت مند بیٹوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنے بھائیوں کی حمایت اور امریکہ اور برطانیہ کے حمایت یافتہ صہیونی جرائم کو مسترد کرنے کے لیے سنجیدہ عملی موقف اختیار کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan