Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی انصاراللہ کا اسرائیل کی ایلات بندرگاہ پر بیلسٹک میزائل حملہ

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) یمن کی انصار اللہ تنظیم کے ترجمان کرنل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دشمن کی ’ام رشراش‘[ایلات] بندرگاہ پرکئی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

کرنل سریع نے دھمکی دی کہ جب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی دشمن کی جارحیت جاری ہے انصاراللہ اس پر حملے جاری رکھے گی۔

درایں اثناء اسرائیلی قابض فوج نے بحیرہ احمر سے اسرائیل کی طرف داغے ئے ایک بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کہا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسرائیلی فضائی دفاع نظام ’ایرو‘ نے ایک بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل مار گرایا۔

عینی شاہدین کے مطابق بحیرہ احمر کی فضائی حدود میں زور دار دھماکےکی آواز سنی گئی۔ یہ واقعہ اسرائیل کی خلیج عقبہ میں ایلات شہر کے قریب پیش آیا۔

ادھر انصاراللہ نے ایک دوسرے بیان میں کہا کہ جمعہ کے روز امریکا اور برطانیہ نے شمالی یمن کے علاقے حجہ پر بمباری کی ہے۔

انصاراللہ کے ایک ٹی وی چینل نے بتایا کہ امریکی اور برطانوی جارحیت میں عبس ڈاریکٹوریٹ میں چار مقامات پر بمباری کی گئی۔ تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan