Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودی شرپسندوں کی قربانی کے جانور مسجد اقصیٰ میں لانے کی کوشش ناکام

کل جمعہ کےروز “ٹیمپل ماؤنٹ کی طرف واپسی” گروپ کے 5 شدت پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں ایک بھیڑ (قربانی کے لیے) لانے کی کوشش کی تاہم اسے فلسطینیوں نے ناکام بنا دیا۔ یہودی انتہا پسند مذہبی رسومات کے تحت قربانی کے جانور مسجد اقصیٰ میں لانے کی اشتعال انگیز کوششیں پہلے بھی کرچکے ہیں۔

یروشلم کے نوجوانوں کے ایک گروپ نے اس گروہ کو اس وقت دیکھا جب وہ باب الحدید سے گذرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ قابض پولیس نے اس جگہ پہنچ کر آباد کاروں کو روک لیا اور قربانی کا جانور قبضے میں لے لیا۔

بیت المقدس کے گروہوں نے اس سے قبل مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت کی تجدید کے لیے معمولی مذہبی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں، پچھلے سال عید فسح کے موقعے پربھی یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں قربانی کے جانور لانے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan