Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

وزارت صحت: شمالی غزہ میں صورتحال تباہ کن،مریضوں مررہے ہیں

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کی شام کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال “انتہائی تباہ کن ہے اور اسے بیان نہیں کیا جا سکتا”۔

وزارت صحت نے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کو جاری ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ غزہ اور شمالی گورنری کے ہسپتال بغیر ایندھن کے ہیں۔ بپٹسٹ ہسپتال 10 دن سے زائد عرصے سے ایندھن کے بغیر ہے۔

وزارت صحت نے نشاندہی کی کہ دوائیوں کے فریج بجلی کے بغیر ہیں جس سے حساس ادویات کی مقدار کے تلف ہونے کا خطرہ ہے۔ درجنوں ایمبولینسز، سول ڈیفنس اور طبی خدمات بند ہیں۔

وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اور شمالی گورنری میں ڈائیلاسز اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں کو موت کا خطرہ ہے۔ جنریٹرز، ایمبولینسز اور ادویات کے لیے ایندھن دستیاب نہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے پہلے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں تقریباً 350,000 دائمی مریض ہیں، 60,000 حاملہ خواتین اور تقریباً 700,000 بچے ہیں، جو غذائیت کی کمی، پانی کی کمی اور طبی سہولیات کی کمی کے نتیجے میں سنگین پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan