Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

وسطی شام میں اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری شہید اور زخمی

دمشق (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نےاطلاع دی ہے کہ وسطی شام کے علاقے حمص میں اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

شام کی سرکاری ’سانا‘ نیوز ایجنسی نے شام کی وزارت دفاع کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ “اسرائیلی دشمن نے شمالی طرابلس (شمالی لبنان میں) کی سمت سے ایک فضائی حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے فضائی دفاع نے نشانہ بنائے گئے اہداف کے بارے میں تفصیلات فراہم کیے بغیر متعدد میزائلوں کو مار گرایا اور متعدد شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

انسانی حقوق کے ذرائع نے بتایا کہ 5 افراد شہید ہوئے جن میں دو عام شہری بھی شامل ہیں۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایمبولینسوں کو حملے کی جگہ پر پہنچنے کی فوٹیج دکھائی جہاں ایک نشانہ بننے والی عمارت کا ملبہ دکھائی دیتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرزنے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں شامی فوج کے مراکز اور علاقے میں ایک فضائی اڈہ بھی شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan