برسلز (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) یورپی یونین کے مندوب اعلیٰ جوزپ بوریل نے خبردار کیا ہےکہ “تحقیقات ضروری ہے، لیکن اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (اونروا) کی مدد جاری رکھنی چاہیے، ورنہ لاکھوں لوگ مر جائیں گے”۔
برسلز میں یورپی کونسل کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بیانات میں بوریل نے زور دیا کہ “یو این آر ڈبلیو اے‘‘ کی مدد جاری رکھنا کتنا ضروری ہے”۔
انہوں نے وضاحت کی کہ “7 اکتوبر کے واقعات کے دوران حماس کے ساتھ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ملازمین کے مبینہ تعاون کے اسرائیل کے الزامات کے بعد تحقیقات ہونی چاہیے، لیکن ہم فلسطینی عوام کو عمومی طور پر سزا نہیں دے سکتے”۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی “بہت زیادہ” انسانی ضروریات کو 16 ڈونر ممالک کی جانب سے مالی امداد معطل کرنے کے فیصلے کے بعد مزید خراب ہونے کے خطرے کا سامنا ہے۔
اونروا نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ اس امداد کی مالیت جو اب تک معطل کی گئی ہے440 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔