Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ کی عہدیدارکا اسرائیل پرکڑی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے اسرائیل کے خلاف ہتھیاروں سمیت دیگر شعبوں میں کڑی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ گزشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینیوں کے اندھادھند قتل عام پرکیا گیا۔

البانی نے بدھ کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام کر رہا ہے اور حالات زندگی کو ناقابلِ زندگی بنا رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ میں ہونے والی تباہی کے اثرات آنے والی نسلوں پر پڑیں گے۔

انہوں نے اسرائیل کے خلاف “ٹھوس اقدامات” کرنے اور صہیونی ریاست پر پابندیاں عاید کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلحے سمیت اسرائیل پر پابندی کے علاوہ اقتصادی، سیاسی اور سفارتی پابندیاں عائد کی جائیں۔

7 اکتوبر سے، اسرائیل امریکی حمایت سے غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے، جس میں دسیوں ہزار شہری شہید، زخمی اورلاپتا ہوئے ہیں جبکہ غزہ کی نوےفی صد آبادی بے گھر ہے اور پابندیوں کی وجہ سے غزہ کی آبادی قحط کا شکار ہوچکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan