Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یو این سیکرٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

نیو یارک   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کو غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

گوتیریس نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ’’ہمیں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ امداد ضرورت مندوں تک پہنچ رہی ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کو کوئی بھی جواز نہیں دے سکتا‘‘۔

گوتیریس نے متنبہ کیا کہ “غزہ کے شہریوں پر قحط کا خوف منڈلا رہا ہے، جس میں بیماری، غذائی قلت اور دیگر صحت کے خطرات لاحق ہیں”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اب تک اقوام متحدہ کے 152 ملازمین شہید ہوچکے ہیں، جو تنظیم کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان ہے۔

قابل غور ہے کہ قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے مسلسل چوتھے مہینے بھی غزہ کی پٹی پر جارحیت جاری رکھی ہے، جب کہ اس کے طیارے ہسپتالوں، رہائشی عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔

غزہ کی پٹی پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 24,100 تک پہنچ گئی، اس کے علاوہ 60,834 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan