Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ترک وزیر خارجہ کی ھنیہ سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

دوحا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )گذشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحا میں جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہ نماؤں نے غزہ کے محصورین کو فوری امداد کی فراہمی اور علاقے کا محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا۔

ملاقات کے آغاز میں حماس کے سربراہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب اور فلسطینی عوام کی مدد اور ان کے منصفانہ مقصد کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہاکان کی سربراہی میں ترک سفارت کاری کی کوششوں کو سراہا۔

ہنیہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ قابض ریاست کے ذریعے کیے جانے والے جنگی جرائم اور شہری آبادی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے خلاف اپنی انسانی ذمہ داری ادا کرے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض فوج جو کچھ کر رہی ہے وہ 7 اکتوبر کو ہونے والی فوجی اور سکیورٹی شکست کے اثرات پر قابو پانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور فلسطینی قوم کے جو کیا وہ اس انتہا پسند حکومت کی پالیسیوں، اس کے مزید انتہا پسندانہ رویے، اب اس کے فلسطینی عوام کے خلاف بالعموم اور اس شعبے میں بالخصوص بڑے پیمانے پر جرائم کے خلاف فطری رد عمل تھا۔

انہوں نے قابض ریاست کی جارحیت کے باوجود فلسطینی عوام کی ثابت قدمی پر بھی زور دیا۔

اس موقعے پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں اپنے ملک کے موقف کی توثیق کی اور اسرائیل کے اس رویے اور غزہ کی پٹی میں جو کچھ کر رہا ہے اسے مسترد کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan