Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس اور اسلامی جہاد کے رہ نماؤں کی نصراللہ سے ملاقات

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا نے بدھ کے روز کہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ اور حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری سے ملاقات کی ہے۔

حزب اللہ کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں “بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر لیے گئے موقف اور غزہ میں مزاحمت کے لیے حقیقی فتح حاصل کرنے کی خاطر اس حساس مرحلے پر مزاحمتی محور کی جماعتوں کے لائحہ عمل کا جائزہ لینا تھا۔ ذرائع کے مطابق مزاحمتی محور نے ہم آہنگی جاری رکھنے اور پیشرفت کی مستقل اور روزانہ کی پیروی پر اتفاق کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے جنگ میں شمولیت اختیار کی اور ایک نیا محاذ کھولا تو ہم اس کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ اور تصور سے بالاتر کارروائی کریں گے۔”

اس تناظر میں فرانس کے صدر عمانویل میکروں جنہوں نے منگل کو اسرائیل کا دورہ کیا نے حزب اللہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کا خطرہ مول نہ لے۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دوسری طرف اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری کو آج 20 روز ہے۔ اب تک قابض فوج کی بربربتی میں چھ ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور سولہ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکےہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan