Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طولکرم کیمپ اور الخلیل پر قابض فوج کی جارحیت میں 8 فلسطینی شہید

طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین کے علاقے طولکرم کیمپ پر صیہونی غاصب فوج کی جارحیت میں کل منگل اور گزشتہ شب سات فلسطینی شہید ہوگئے جب الخلیل میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

طولکرم میں شہید ثابت سرکاری ہسپتال نے اعلان کیا کہ منگل کی صبح طولکرم میں نوجوان عبد یاسین معرک جاربان جس کی عمر اور نوجوان ولید نسیم موسیٰ کی گولیوں سے شہادت ہوئی۔ .

کل صبح سویرے ہسپتال نے چھاپے کے نتیجے میں سعید سلیمان یوسف ابو طہون اور 27 سالہ جہاد خالد مقبل غانم اور21 سالہ مصعب عمر احمد الغول کی شہادت کا اعلان کیا۔ ان فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے ڈرون طیارے کے ذریعے نشانہ بنایا۔

ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے نوجوانوں کے ایک گروپ پر اس وقت بمباری کی جب وہ کیمپ کے الغانم محلے میں موجود تھے میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

قابض فورسز نے ابتدائی طور پر ایمبولینسوں کو کیمپ میں داخل ہونے سے روکا اور ان کے کام میں رکاوٹیں ڈالیں اور انہیں روک کر ان کا اچھی طرح معائنہ کیا۔

اسرائیلی قابض فوج کی طولکرم کیمپ پر دھاوا بول کر کی گئی کارروائی میں گذشتہ رات دو نوجوان شہید ہو گئے۔

وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ دو نوجوان محمود علی حدیدہ اور حازم محمد حسری کو طولکرم کے خلاف قابض فوج کی جارحیت کے دوران سینے میں گولیاں لگنے سے شہید ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan