Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

فلسطین

تحریک مزاحمت کی اڑتالیس گھنٹے میں تیس بار صیہونیت مخالف کارروائیاں

مقبوضہ فلسطین (مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن ) غرب اردن اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تحریک مزاحمت نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں تیس بار صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام دیں ۔

مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجی آئے دن فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے اور یا پھر ان فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے جس کے جواب میں فلسطینیوں کی جانب سے بھی صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام پاتی ہیں ۔

جمعرات کی صبح بھی صیہونی فوجیوں نے نابلس میں حملہ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور سترہ دیگر کو زخمی کردیا ۔

صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نےبھی صیہونیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی مخالف کارروائیوں میں فائرنگ، گاڑی سے کچلنا، شہادت پسندانہ دھماکے کرنا اور صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق غرب اردن میں تحریک مزاحمت کے جیالوں نے نابلس و جنین ، القدس روڈ اور بلاطہ کیمپ میں صیہونیت مخالف کارروائیوں میں ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے غاصب صیہونیوں کو خاصا نقصان پہنچایا۔

ان اعداد و شمار سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں تیئیس مقامات پر فلسطینی مجاہدین اور صیہونیوں کے درمیان براہ راست جھڑپیں ہوئی ہیں۔

گذشتہ چند ماہ کے دوران غرب اردن کے ان علاقوں میں اس قسم کی جھڑپیں مسلسل ہوتی رہی ہیں اور اس طرح کی جھڑپوں میں تیزی کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق دو ہزار بائیس‎ کے آغاز سے اب تک مقبوضہ علاقوں کے الگ الگ حصوں میں غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطین کی تحریک استقامت کی جانب سے چھے ہزار چار سو سے زائد کارروائیاں انجام پائی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan