Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

حکومت امریکہ اور سعودیہ کے ساتھ اسرائیلی فوج کی مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق خبروں کی وضاحت دے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما بشمول نائب امیر جماعت اسلامی مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ارشد نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر ازہر علی ہمدانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، کشمیری رہنما بشیر سدو زئی، پائیلر کے سربراہ کرامت علی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی پاکستان کی اسرائیلی فوج کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بارے میں وضاحت دیں۔

رہنماؤں نے امریکہ، سعودی عرب اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقوں میں اسرائیلی فوج کی شمولیت پر شدید اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی سطح پر مشترکہ تعاون نظریہ پاکستان کی نفی ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عرب دنیا پہلے ہی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کر کے عالم اسلام کے ساتھ خیانت کی مرتکب ہو چکی ہے تاہم پاکستان ایک آزاد اور خود مختار مملکت ہے جس کا کسی بھی عرب ملک کی پالیسی کے ساتھ نتھی کیا جانا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ کے تحت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ تسلیم کر سکتا ہے تو پھر ایسی فوجی مشقوں میں شمولیت کہ جہاں اسرائیلی فوج بھی شریک ہو نظریہ پاکستان کی نفی ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ قوم میں اس خبر سے تشویش پائی جاتی ہے تاہم صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کو اس معاملہ پر وضاحت دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی خبر جھوٹ پر مبنی ہے تو دفتر خارجہ نے اب تک اس کی تردید کیوں نہیں کی ؟ حکومت فی الفور اس معاملہ کو سنجیدہ لیتے ہوئے عوام کی رائے کا احترام اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کی وضاحت کرے بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اٹھارہ فروری کو ٹائمز آف اسرائیل نامی اخباری ادارے نے دعوی کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور پاکستان کی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں انجام پائی ہیں۔ یاد رہے کہ ان مشقوں سے متعلق اسرائیلی بحریہ کے چیف ڈیوڈ سلامہ نے تصدیق کی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan