Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

تین روزہ ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہو گی

اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام “ ڈیزائن فار فلسطین” بعنوان فلسطینیوں کی واپسی قریب ہے تین روزہ ورکشاپ 26 اپریل سے 28 اپریل کو اسلام آباد میں ایف نائن پارک آرٹس گیلری میں منعقد کی جائے گی۔

غزہ میں مسلسل اسرائیلی جارحیت اور مئی میں یوم نکبہ کی مناسبت سے معصوم فلسطینی بچوں کی قربانیوں کی یاد میں تین روزہ ورکشاب بنام “ ڈیزائن فار فلسطین” کے عنوان سے مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت ایف نائن پارک میں تین روزہ آرٹس ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ورکشاپ میں فائن آرٹس کے ماہرین سمیت ڈیزائنرز، مصوروں، خطاطوں اور کاپی رائٹرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو ڈیزائن فار فلسطین کے عنوان پر اپنے خصوصی فن کا مظاہرہ کریں گے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس ورکشاپ کا مقصد آرٹس برادری کی جانب سے غزہ کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مظلومین فلسطین کی حمایت کرنا ہے اور اس بات پر زور دیا جائے گا کہ مظلوموں کی حمایت کرنا ہی انسانیت کا تقاضا ہے۔
ورکشاپ کے اختتام پر تمام فن پاروں کی نمائش لگائی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan