Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ییہودی آباد کاروں کا فلسطینیوں پرحملوں میں مکمل طور پرآزاد ہیں:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں فلسطینیوں پر حملے کے پیچھے چھے آباد کاروں کی رہائی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ آبادکاروں کے تشدد کے مرتکب افراد کے لیے استثنیٰ معمول کی بات ہے۔

تنظیم کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے علاقائی دفتر کی ڈائریکٹر ہبہ مرایف نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ “اسرائیلی نسل پرستی کی حکومت کی روشنی میں یہودی مجرموں کو استثنیٰ معمول کی بات ہے۔”

“اتوار 26 فروری کو ہونے والے حملوں کی شدت اور وسعت کے باوجود جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور تقریباً 400 دیگر زخمی ہوئے اور آباد کاروں کے تشدد کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی۔ اس کے باوجود غیر سرکاری یہودی گینگ کے مجرموں کی گرفتاری کے بعد پولیس نے انہیں رہا کردیا۔

مورائف نے مزید کہا کہ “اسی وقت بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئےدو دیگر افراد کے خلاف انتظامی حراست کے احکامات جاری کیے گئے۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض حکام نے ہمیشہ آباد کاروں کو فلسطینیوں کے خلاف حملے کرنے میں تحفظ فراہم کیا، اکسایا اور بعض صورتوں میں فوجیوں نے براہ راست ان کی مدد کی۔

26 فروری کو سیکڑوں آباد کاروں نے حوارہ قصبے پر حملہ کیا، جو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا حملہ تھا، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید 400 دیگر زخمی اور درجنوں گاڑیوں اور گھروں کو جلا کر تباہ کر دیا گیا۔

گذشتہ روز آباد کاروں نے بھی قصبے پر دوبارہ حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے اور ان کی املاک کو نقصان پہنچا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan