Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’جنگ بندی کا مطالبہ جدوجہد آزادی فلسطین کے حق سےمحروم کرنا ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے بیرون ملک شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ “فلسطین میں جنگ بندی کے بارے میں بات کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم بنجمن نیتن یاہو کو اسرائیل کے ایجنڈے کے مطابق تنازع فلسطین کو ختم کرنے کا موقع دیں۔”

مشعل نے منگل کو اردن میں اسلامی تحریک کی طرف سے منعقدہ سمپوزیم میں “اسراء اور معراج کے سائے میں … حقیقت اور مطلوبہ فرض” کے عنوان سےخطاب میں قضیہ فلسطین کے حل کے اسرائیلی سازشی منصوبے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ جنگ بندی کا تقاضا ہے کہ فلسطینی اپنے حق کے بارے میں خاموش رہیں اور مزاحمت نہ کریں، جب تک کہ اسرائیلی قابض ریاست کے لیے میدان خالی نہ کر دیا جائے اس کے بعد وہ جو چاہے کرے۔

خالد مشعل نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی ایک بڑا دھوکہ ہے جو صرف قابض ریاست کے لیے کام کرنا ہے۔ دشمن اپنے ایجنڈے، منصوبوں اوراسکیموں کو کم سے کم قیمت پر پاس کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جنگ بندی دشمن کی سازش ہے۔ فلسطینی قوم اپنے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “قابض دشمن  کسی کی پرواہ کیے بغیر فلسطینی عوام کے خلاف جرات کر رہا ہے، گھروں کو مسمار کر رہا ہے، اور پے در پے قتل عام کر رہا ہے۔”

انہوں نے خبردار کیا کہ قابض ریاست  اردن اور اس کی مسجد الاقصیٰ کی سرپرستی کو نشانہ بناتا ہے۔جب عرب ماحول سے بندوق غائب ہوئی اور فلسطینی عوام کو اپنے ننگے سینوں کے ساتھ قوم کے حق کا دفاع کرنے کے لیے چھوڑ دیا جائے تو اس سے فلسطینیوں کو یہ حوصلہ ملتا ہے کہ فلسطینی تنہا اپنے حقوق کی جنگ لڑیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan