Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء وطالبات کی یکجہتی فلسطین ریلی، ڈاکٹر صابر ابو مریم کی خصوصی شرکت

کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)وفاقی جامعہ اردو کراچی گلشن اقبال کیمپس میں جمعرات کے روز طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے غزہ میں جاری غاصب صیہونی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا، احتجاجی ریلی آئی ایس او جامعہ اردو یونٹ کی جانب سے نکالی گئی تھی جس میں سیکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خصوصی شرکت کی۔

       

شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ فلسطین مزاحمت مسلسل غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو شکست سے دوچار کر رہی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکہ اور تمام مغربی حکومتوں کی حمایت ہونے کے باوجود غاصب اسرائیل اپنے قیدیوں کو رہا کروانے میں ناکام رہا اور آخر کار مذاکرات کے ذریعہ عارضی جنگ بندی پر مجبور ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کا جنگ بندی کے لئے مجبور ہونا فلسطینی عوام اور مزاحمت کی شاندار کامیابی ہے۔


ڈاکٹر صابر ابو مریم کاکہنا تھا کہ گذشتہ دنوں سینیٹ آف پاکستان میں سینیٹر رضا ربانی اور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی جانب سے مسئلہ فلسطین پر قائد اعظم محمد علی جناح کو موقف کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور دو ریاستی حل کی بات کی گئی جو قابل مذمت ہے۔ انکاکہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح الفاظ میں پالیسی بیان کی ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے تسلیم نہیں کرے گا۔ان کاکہنا تھا کہ ملک کی موجودہ سیاسی اور نگراں قیادت مسئلہ فلسطین کے ساتھ خیانت کی مرتکب ہو رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے طلباء و طالبات سے اپیل کی کہ مسئلہ فلسطین پر حکومت کی کمزور پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔ اس موقع پر شرکائے ریلی نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے نامنظور کے نعرے لگائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan